آئی ٹی کے ذریعے ای لرننگ کے فروغ میں مدد ملے گی،ڈاکٹر عمر سیف

آئی ٹی کے ذریعے ای لرننگ کے فروغ میں مدد ملے گی،ڈاکٹر عمر سیف

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے گزشتہ روز 200 اساتذہ کی ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبے میں پنجاب کے تعلیمی اداروں کے نصاب اور ٹیکسٹ بک بورڈ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ آئی ٹی کے ذریعے صوبہ بھر میں ای لرننگ کے فروغ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی کے پروجیکٹ ای لرن پنجاب سے تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تیزی آئے گی۔اساتذہ کی کثیر تعداد، ماہرین مضامین اور مواد کی بحالی سے ڈیجیٹل مواد اور ملٹی میڈیا کلاس روم پر عملدرآمد کو یقینی بنا تے ہوتے ایک سالہ ٹریننگ ورکشاپ کی کامیاب تکمیل ایک حوصلہ افزاء اقدام ہے جس سے صوبے میں تدریس کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔پنجاب کے7 اضلاع میں200 ملٹی میڈیا کلاسوں کی سہولت والے8 سکولوں میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کے 9ہزار طلباء سائنس اور ریاضی کے مضامین کے ڈیجیٹل مواد سے استفادہ کر سکیں گے۔اس منصوبے کا مقصد پنجاب نصاب اور ٹیکسٹ بک بورڈ کے تعاون سے معیاری اور مفت تعلیمی کتابوں کا نفاذ ہے۔اس ورکشاپ کے ذریعے سکول کے اساتذہ سے معلومات حاصل کی گئیں، جو گزشتہ ایک سال سے ڈیجیٹل موادپڑھا رہے تھے۔پروجیکٹ دائریکٹر نے اس اقدام کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو بھی کی۔ پنجاب نصاب اور ٹیکسٹ بک بورڈکے چیئرمین نے ڈیجیٹل نصاب کی تیاری اور اس پر عمل درآمد کرانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور پی سی ٹی بی کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ،پی سی ٹی بی کے چیئرمین اورمینجنگ ڈائریکٹر نے تعلیمی شعبے میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔

عمر سیف

مزید : میٹروپولیٹن 1