ڈبل روٹی کی نئی قیمتیں مقرر،800گرام کی 65روپے میں فروخت ہو گی

ڈبل روٹی کی نئی قیمتیں مقرر،800گرام کی 65روپے میں فروخت ہو گی

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید نے ڈبل روٹی کی قیمتیں موثر کر دیں ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل روٹی کا بڑا پیکٹ 65روپے میں فروخت ہو گا۔ بڑ ے پیکٹ کا وزن 750سے800گرام تک ہو گا۔ ڈبل روٹی کا چھوٹا پیکٹ 40روپے میں فروخت کیا جائے گااورچھوٹے پیکٹ کا وزن 375گرام سے 400گرام تک ہو گا۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نوٹیفکیشن پر فوری عمل کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ڈی سی

مزید : میٹروپولیٹن 1