عوام اب نواز شریف اور شہباز شریف کے کسی چکر میں نہیں آئیں گے ،اشرفبھٹی

عوام اب نواز شریف اور شہباز شریف کے کسی چکر میں نہیں آئیں گے ،اشرفبھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نواز شریف کا دفاع کر نے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود کی طرف توجہ دیں یہ جتنا مرضی جھوٹ بول لیں قوم باشعور ہے اب ان کو گمراہ نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ملک کو لوٹا ہے عوام اب نواز شریف اور شہباز شریف کے کسی چکر میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز عدلیہ پر حملے کر کے مسلسل غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں سپریم کورٹ نواز شریف عدلیہ مخالف مہم کو فوری نوٹس لے ۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1