نگران سیٹ اپ کیلئے بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے،مراد راس

نگران سیٹ اپ کیلئے بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں بندر بانٹ نہیں ہونے دیں گے۔ شفاف انتخابات وقت اہم ضرورت ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی ملک و قوم کے لئے زہر قاتل ہے۔ حقیقی جمہوریت کا خواب صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کئے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اشرافیہ اور مافیا حکومتوں نے عوام کو جمہوریت کے ثمرات نہیں دیئے بلکہ سرمایہ دار کو تحفظ پہنچایا عام آدمی کا استحصال ہو رہا ہے غریب آدمی ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔
مراد راس