پی ٹی آئی کی ممبر سازی مہمناکام رہی ، نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکلا سکتا : راشد کرامت بٹ

پی ٹی آئی کی ممبر سازی مہمناکام رہی ، نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں ...

لاہور(فورم : دیبا مرزا : تصاویر : ندیم احمد )مسلم لیگ ن کے رہنما و چیئر مین یو نین کونسل 182راشد کرامت علی بٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ممبر سا زی مہم کے مو قع پر جلو موڑ آمد کو وہاں کے عوام نے یکسر طور پرمسترد کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جلو موڑکے عوام کے دلو ں سے میا ں محمد نواز شریف کو کو ئی نہیں نکا ل سکتا ،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈرز سمیت پی ٹی آئی کی سا ری طا قت مل کر بھی عوام کو اکٹھا نہیں کر سکی اس سے بڑا جلسہ تو(ن )لیگ کا مقا می چیئرمین ہی کر لیتا ہے ۔ قا ئد پنجاب شہباز شریف کے زیر نگرا نی بلد یا تی نظام حقیقی معنوں میں عوام کے بنیا دی مسائل ان کی دہلیز پر حل کروائے گا ،یونین کونسل 182پر مشتمل تمام علاقوں میں مزدور طبقہ آباد ہے ،بنیا دی سہولتوں کا فقدان ہے جس میں پینے کے صاف پا نی ، صحت کی سہولیات،تعلیم کے لئے سکول و کالج ،لڑکیوں کے لئے گرلز کالج ،کھیل کے لئے گراؤنڈ،سیوریج کا نظام ،لوکل ٹرانسپورٹ جیسے مسائل شامل ہیں۔چیئرمین بننے سے لے کر اب تک ذا تی فنڈنگ سے اہل علا قہ کے لئے فری ایمبو لینس سروس، سلا ئی مشینو ں کی تقسیم ،نو جو ا نو ں کے لئے کرکٹ کا سا ما ن ،کفن کا انتظا م ،قبرستا ن کی لا ئٹنگ ،قبرستان شہدا کی تعمیر ،غریب بچیو ں کے لئے جہیز فنڈ سمیت بے شما ر فلا حی کام کراوائے ۔اب جلد جلو موڑ کے مین با زاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں جن سے با زا روں میں چو ری چکا ری میں کمی واقع ہو گی ۔ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن جیت کر چیئر مین بننا عوام کے اعتماد کی نشا نی ہے ،ہم اپنی قیادت کے جھنڈے تلے متحد ہیں اور ہمارے قائدین کی شب وروز کی محنت ہمارے ملک کوبتد ریج تر قی کی منازل طے کروا رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ روز نا مہ پاکستان‘ْفورم میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن ) نے ملک بھر میں ترقیا تی کا مو ں کا جا ل بچھا کر یہ ثا بت کر دیا ہے وہ عوام کی نما ئندہ جما عت ہے اور وہ ہی جما عت ہے جو ملک کو کا میا بی کا جا نب گا مزن کر رہی ہے ۔ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ عمران خا ن نے جو چند روز پہلے ممبر سا زی مہم چلا ئی تھی اس کا مقصد ممبر زسا زی نہیں تھا بلکہ عوام سے پیسے بٹورنے کا ایک نیا طریقہ تھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1