مغربی جاپان میں 5.6شدت کا زلز لہ،5افراد ہلاک، کئی عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان

مغربی جاپان میں 5.6شدت کا زلز لہ،5افراد ہلاک، کئی عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان

ٹوکیو (آن لائن)مغربی جاپان میں پیر کی صبح5.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،جس سے 5افراد ہلاک ہوگئے اور کئی عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ حکام نے اگلے چند دنوں میں مزید شدید جھٹکوں کی پیشنگوئی کی ہے۔امریکی ارضیاتی سروے نے کم گہرائی کے زلزلے کی شدت کو 5.6 جبکہ جاپان کی ارضیاتی ایجنسی نے ریکٹراسکیل پر اس کو 6.1شدت کا زلزلہ قرار دیا ہے۔زلزلے کے یہ جھٹکے بڑے جزیرے ہونشو کے مغرب میں صبح1بجکر32 منٹ(معیاری وقت1632) پر آئے،جو ہیروشیما کے شمال میں96کلومیٹر(60میل) دور ہے۔جاپانی ایجنسی نے شہریوں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

زلز لہ

مزید : صفحہ آخر