اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بانکی مون باؤ فورم کے چیئرمین منتخب

اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بانکی مون باؤ فورم کے چیئرمین منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ (آئی این پی /شِنہوا) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بانکی مون کو جاپان کے سابق وزیراعظم یاسو فوکو دا کی جگہ باؤ فورم برائے ایشیاء(بی ایف اے) کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ چین کے نائب وزیرخارجہ لی باؤ ڈانگ کو بی ایف اے کاسیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا،اس کا اعلان یہاں بی ایف اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخاب کے بعد کیا گیا ہے،چین کے مرکزی بنک کے سابق گورنر زو زیاؤ چوان کو بی ایف اے کے چارٹر کے مطابق بی ایف اے کاچینی چیف نمائدہ منتخب کیا گیا،زو بورڈ آف ڈائریکٹر کے سابق رکن اوروائس چیئرمین بھی تھے،بی ایف اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 19ارکان میں سے 12کا نئے سرے سے انتخاب کیا گیاہ ے ان میں بان،زو اور لی شامل ہیں۔دیگر نئے ڈائریکٹرز میں سابق اعلیٰ سرکاری عہدیدار، کاروباری رہنما یا ایشیاء اور دنیا کی نمایاں شخصیات ہوں گی۔
بانکی مون

مزید :

صفحہ آخر -