عمرہ ویزہ 30دن کیلئے جاری ہو گا، مکہ،مدینہ میں رہائش کے ساتھ مشروط

عمرہ ویزہ 30دن کیلئے جاری ہو گا، مکہ،مدینہ میں رہائش کے ساتھ مشروط

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی وزارت الحج نے رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کے لیے نئے قوائد جاری کر دئیے ،عمرہ ویزہ 30دن کے لیے جاری ہو گا،عمرہ ویزہ کو مکہ،مدینہ میں رہائش کے ساتھ مشروط کر دیا گیا ہے ،سعودی وزارت الحج نے رمضان میں عمرہ زائرین کی رہائش چیک کرنے کے لیے نیا سسٹم متعارف کرا دیا ہے ،ہر عمرہ زائر کی ہوٹل اور بلڈنگ میں چیک ان اور چیک آؤٹ چیک ہو سکے گا ،رمضان میں پیکج کے بغیر عمرہ ویزہ نہیں لگے گا ،عمرہ اپروول کے ساتھ عمرہ ویزہ کے لیے پورے دنوں کی رہائش کا ثبوت (بکنگ)سسٹم میں ڈالنا ہو گی،ویزہ لگنے کی تاریخ کے15دن کے اندر روانگی ضروری ہو گا،عمرہ ویزہ والے رمضان میں 28دن تک رہائش رکھ سکیں گے ،30دن کے اندر واپسی لازمی ہو گی،30دن سے اوپر رہنے والوں کو 6ماہ قید 50ہزار ریال جرمانہ ہو گا،رمضان میں رہائشی پیکج کے بغیر کوئی عمرہ ویزہ نہیں لگے گا،پیکج کے بغیر عمرہ ویزہ جاری کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ،ایسی کمپنیاں بلیک لسٹ ہو سکتی ہیں۔

قواعد

مزید : صفحہ آخر