چارٹرڈ فرم آر ایس ایم کی رپورٹ پر اعتراض داخل کرنے کیلئے اخبارات میں اشتہار شائع کیا جائیگا

چارٹرڈ فرم آر ایس ایم کی رپورٹ پر اعتراض داخل کرنے کیلئے اخبارات میں اشتہار ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نئی اور پرانی انرول کمپنیوں کا اڈٹ کرنے والی چارٹرڈ فرم آر ایس ایم کی تیار کردہ رپورٹ پر اعتراض داخل کرنے کے لیے رواں ہفتے قومی اخبارات میں اشتہار شائع کرے گی،آر ایس ایم کی تیار کردہ نمبرنگ کی گریڈنگ کی تفصیل 15اپریل کو وزارت کی ویب سایٹ پر جاری کر دی جائے گی ،پرانی کمپنیوں کے نمبر35جبکہ نئی انرول کمپنیوں کے نمبر 50رکھے گئے تھے ،معلوم ہوا ہے کہ اے،بی،سی کے لحاظ سے گریڈ کی گئی ہے ،تفصیلی رپورٹ وزارت کی ویب سایٹ www.hajjinfo.orgپر آنے کے15دن کے اندر اعتراض کے مطابق درستگی کی جا سکے گی۔

اشتہار

مزید : صفحہ آخر