خلیج عرب کثیرالملکی مشق جاری پاک بحریہ کے جہاز وں نے حصہ لیا

خلیج عرب کثیرالملکی مشق جاری پاک بحریہ کے جہاز وں نے حصہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)خلیج عرب کثیر الملکی مشق گلف شیلڈون جاری ہے، پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان، پی این ایس ہمت،لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئرکرافٹ پی تھری سی نے مشق میں حصہ لیا۔ سی فیز میں غیر روایتی جنگ، ساحلی دفاع، فضائی دفاع، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مشقیں کی گئیں۔امریکہ ،بحرین، ترکی، سعودی عرب، کویت اور یو اے ای نے مشق میں شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خلیج عرب کثیر الملکی مشق گلف شیلڈ ون جاری ہے، پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان، پی این ایس ہمت نے مشق میں شرکت کی،میری ٹائم سیکیورٹی جہاز بسول لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئرکرافٹ پی تھری سی نے بھی مشق میں شرکت کی۔اسپیشل سروسز گروپ اور پاج میرینز نے بھی مشق میں حصہ لیا، پی این فلوٹیلا کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور محمد فیصل عباسی نے کی۔
کثیرالملکی مشق

مزید :

صفحہ آخر -