شفاف الیکشن ہو ئے تو پاناما چوروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، طاہرالقادری

شفاف الیکشن ہو ئے تو پاناما چوروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، طاہرالقادری

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اگر احتساب ،اصلاحات کے بعد شفاف الیکشن ہو گئے تو پاناما کے چوروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، لٹیروں کو الیکشن لڑوانے کیلئے نیب قوانین معطل کرنے کا مطالبہ شرمناک، مجرمانہ اور بیمار ذہنیت کا عکاس ہے، الیکشن سے قبل نیب کے مزید متحرک اور موثر کردار کی ضرورت ہے تاکہ گندگی کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔ وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے ٹیلیفونک گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی اپیل پر چیف جسٹس کا نوٹس لینا خوش آئند ہے تاہم فیئر ٹرائل کیلئے فیئر تفتیش کی حیثیت خشت اول کی ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاحال غیر جانبدار تفتیش نہیں ہوئی،غیر جانبدار تفتیش اور انصاف میں تاخیر کی وجہ قاتل حکمران ہیں جو ہر مرحلہ پر انصاف کے راستے کا پتھر بنے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ملکی نہیں بین الاقوامی توجہ کا مرکز ہے مگر ہر مرحلہ پر ظلم اور انصاف کا قتل عام ہوا چونکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں وقت کے حکمران اور ان کی ماتحت پولیس براہ راست ملوث ہے اس لیے اہم شہادتیں اور ثبوت صفحہ مثل پر نہیں آنے دئیے گئے۔

مزید : صفحہ آخر