ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آج
کوالالمپور( این این آئی) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )کا اجلاس آج کوالالمپورمیں ہوگا۔ بھارتی بورڈ کا نمائندہ بھی شریک ہوگا۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی زیرصدارت اجلاس میں ایشیاء کپ ، ایمرجنگ ایشین ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ انڈر 19 کے میزبان ملک کا فیصلہ ہونا ہے۔