انگلینڈ ویمن نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو ہرا دیا

انگلینڈ ویمن نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ناگپور (نیٹ نیوز) انگلینڈ ویمن نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرکے 113 رنز بناسکی۔ مندھانہ 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ ہیزل اور سوفی ایکلسٹون نے چار، چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈنے ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ ڈینلی ویٹ نے 47 کیساتھ ناقابل شکست رہیں۔ دونوں وکٹیں بشٹ نے حاصل کیں۔