کامن ویلتھ گیمز ، پاکستانی نوح دستگیر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

کامن ویلتھ گیمز ، پاکستانی نوح دستگیر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

گولڈ کوسٹ (افضل افتخار) پاکستان کے نوح دستگیربٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں کْل 395 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کو دوسرا کانسی کا تمغہ جتا دیا۔گیمز میں 105 کلو گرام کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 20سالہ ویٹ لفٹر نے اسنیچ کیٹگری میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا۔انہوں نے 'کلین اینڈ جرک' کیٹیگری میں 222کلو گرام وزن اٹھا کر مجموعی طور پر 395 کلو گرام وزن اٹھا کر مقابلے میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔اس مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ لیٹی نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ساموا کے لاؤ ٹی ٹی لوئی نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔پاکستان کے نوح دستگیر نے مقابلے میں بھارت کے مندیب سنگھ کو شکست دی جنہوں نے کْل 382 کلو گرام وزن اٹھایا اور چوتھے نمبر پر رہے۔گزشتہ ہفتے پاکستان کے طلحہ طالب نے 62کلو گرام کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت کر کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل دلایا تھا اور ساتھ ساتھ اسنیچ کیٹگری میں ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی