عمر اکمل پاکستان کے بہت بڑے کھلاڑی ہیں، عاطف رانا

عمر اکمل پاکستان کے بہت بڑے کھلاڑی ہیں، عاطف رانا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ تھری میں لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کہا کہ عمر اکمل پاکستان کے بہت بڑے کھلاڑی ہیں اور جب تک ہمارا ٹورنامنٹ میں رہنے کا چانس تھا، ہم نے انہیں بھرپور موقع دیا لیکن بدقسمتی سے وہ فارم میں نہیں تھے تو ٹیم مینجمنٹ نے نئے لڑکوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔ رہی ہوٹل میں بند کرنے کی بات تو ایسا ہرگز کچھ نہیں ہوا تھا۔ مجھے بھی ایک صحافی نے فون کیا اور پوچھا کہ سنا ہے برینڈن میکالم نے عمر اکمل کو ٹیم بس میں بیٹھنے سے بھی منع کر دیا ہے؟ تو میں نے کہا کہ بس کیا راولپنڈی جا رہی ہے یا عمر اکمل نے بس میں پکوڑے بیچنے ہیں؟ وہ ایک سینئر کھلاڑی ہیں، ہم کیا انہیں ڈگ آؤٹ میں لے جا کر پانی پلانے کیلئے استعمال کریں گے؟ عمر ہمارے بہت بڑے سٹار ہیں اور سینئر کھلاڑی ہے اور دل کے بہت قریب ہیں۔ ‘‘

مزید : کھیل اور کھلاڑی