مائیکل کلارک نے کرکٹ میں دوبارہ واپسی کی تردید کردی

مائیکل کلارک نے کرکٹ میں دوبارہ واپسی کی تردید کردی

سڈنی(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی کی خبروں کی تردید کردی۔مائیکل کلارک نے تصدیق کی کہ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کو بال ٹمپرنگ سکینڈل منظرعام پرآنے کے بعد کرکٹ کے معاملات میں معاونت کے حوالے سے پیغام بھجوایا تھا۔مائیکل کلارک کے پیغام کو بعض ذرائع ابلاغ نے ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی قرار دیا تاہم مائیکل کلارک نے بذریعہ ٹوئٹ ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کو ایسی کوئی رسمی پیشکش نہیں کی۔مائیکل کلارک نے خبر کو آؤٹ آف کنٹرول قرار دیا اور کہا کہ ان کا پیغام انڈر 14 ٹیم کے لیے بطور مینٹور خدمات انجام کرنے سے متعلق تھا نا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی سے متعلق۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی