دورہ آسٹریلیا ، پا کستان انڈر 16کرکٹ ٹیم کا اعلان

دورہ آسٹریلیا ، پا کستان انڈر 16کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جونیئر سلیکشن کمپنی کے سربراہ باسط علی نے آسٹریلیا کے ٹورپرجانیوالی پاکستان انڈر 16 ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ پا کستان انڈر 16 ٹیم 17 اپریل سے 27 اپریل تک آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں پانچ اور ایک روز یوتھ جبکہ ایک یوتھ ٹی ٹونٹی میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ سکواڈکی قیادت صائم ایوب کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عمر ایمان، خلیل الرحمن، مبشر نواز، رضوان زمان خان، عامر خان، علیان محمود، سعد بن یوسف، حارت خان اور حسین علی شامل ہین۔ ٹیم انتظامیہ میں تیمور اعظم خان منیجر ہونگے۔پہلا یوتھ ایک روزہ میچ 17 اپریل کو دوسرا میچ 19 اپریل کو، تیسرا یوتھ ایک روزہ میچ 21 اپریل کو، چوتھا میچ 24 اپریل کو یوتھ ایک روزہ میچ اور پانچواں یوتھ ایک روزہ 26 اپریل کو کھیلے گی۔ بعد ازاں 27 اپریل 2018 کو سریز کا آخری تی ٹونٹی میچ کھلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی