کینن چیلنج کپ :عامر میموریل نے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

کینن چیلنج کپ :عامر میموریل نے دوسرے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور (پ ر)عامر میموریل نے فیاض میموریل کلب کو120نز سے شکست دے کر پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنالی ۔ عامر میموریل نے 238رنز بنائے۔بلال حنیف 65،جمشید54،عدیل مغل 52رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد زاہد اور فیضان احمدنے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے ۔جواب میں فیاض میموریل 118رنز بناسکی ۔اسد علی 28اور محمد زوہیب 25رنز بناکر نمایاں رہے ،سید وقاص نے تین ،عمیر سراج نے دو جبکہ عرفان علی ،عرفان حمید ،جمشید،وقار علی اور عدیل مغل نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔عمدہ کارکردگی پر عامر میموریل کلب کے جمشید کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی