آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی شائقین کی گیمز میں بھرپورشرکت

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی شائقین کی گیمز میں بھرپورشرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گولڈ کوسٹ ( سپورٹس رپورٹر) 21کامن ویلتھ گیمز میں جہاں دنیا بھر کے شائقین اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں وہی آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی بھی ان گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے سٹیڈیم میں نظر آتے ہیں اور اس موقع پر قومی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے نظر آتے ہیں اور ان کا جوش جذبہ قابل دید ہے غیر ملک میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شائقین کی جانب سے جوپذیرائی مل رہی ہے وہ بہت کم کھلاڑیوں کے نصیب میں آئی ہے۔دوردراز شہروں سے شائقین اپنے ملک کی محبت میں یہاں پر آتے ہیں اور ان کے دل و زبان پر صرف پاکستان کی جیت کی دعا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کو اپنے ملک پاکستان سے کتنی محبت ہے اورخواہش ہے پاکستانی کھلاڑی گیمز میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرکے ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر سکیں یقینی طور پر ان کی بھرپور داد و حوصلہ افزائی سے پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی بہت ہمت مل رہی ہے اور ان کی پرفارمنس پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔