ملتان، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر بجلی چوری کا مقدمہ

ملتان، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر بجلی چوری کا مقدمہ

ملتان(آن لائن) ملتان میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر پر الیکٹرسیٹی ایکٹ اور بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، پی ٹی آئی رہنما نے مقدمے کو سراسر جھوٹ سیاسی انتقام اور الیکشن سے قبل اپنے خلاف سازش قرار دیاہے۔ یپکو کی طرف سے مقدمہ تھانہ مظفرآباد میں درج کرایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گھر میں 2اے سی چل رہے تھے لیکن میٹر نہیں چل رہا تھا اس کے برعکس تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ یہ سراسر جھوٹا مقدمہ ہے اور لیکشن کے قبل مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے میرے خلاف سازش ہے اس کا بھرپور دفاع کروں گا کیونکہ علاقے کے لوگ مجھ پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ہم نے دسمبر میں میپکو کو فنی خرابی کی اطلاع دی تھی اور اب 4ماہ بعد انہوں نے اچانک اپنی مرضی کی رپورٹ بنا کر اور میرا موقف لئے بغیر ہی میرے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، جنوری میں اے سی کے واجبات بل میں شامل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے سڑک کنارے لگے میٹر میں اس طرح کی تیکنیکی خرابی آنا معمول کی بات ہے۔

نجلی چوری

مزید : صفحہ اول