الیکشن کے بعد عمران خان یہی کہیں گے اب2023ء کا انتظار ہے : مریم نواز

الیکشن کے بعد عمران خان یہی کہیں گے اب2023ء کا انتظار ہے : مریم نواز

اسلام آباد (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ2018ء کا میچ کیا عمران خان کھیل پائیں گے یا کامیاب ہو گے؟، عمران خان 2018ء کے بعد بھی یہی کہیں گے کہ اب 2023کے الیکشن کا انتظار ہے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا عمران کہتے ہیں کہ الیکشن 2018 کے میچ کو انہیں 22 سال سے انتظار تھا، کیا عمران خان یہ میچ کھیل پائیں گے یا کامیاب ہو گے؟ انہوں نے کہا عمران خان 2018 کے الیکشن کے بعد بھی یہی کہیں گے، اور پھر 2023 کے الیکشن سے پہلے کہیں گے کہ اب 2023 کے الیکشن کا انتظار ہے ۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول