الیکشن کمیشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر ضلع صوابی کے تمام اعتراضا ت مسترد کر دیئے

الیکشن کمیشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر ضلع صوابی کے تمام اعتراضا ت مسترد کر ...

اسلام آباد ( آئی این پی )الیکشن کمیشن نے نئی مجوزہ حلقہ بندیوں پر ضلع صوابی کے تمام اعتراضا ت مسترد کر دیئے ، جبکہ ضلع ہری پو رکے ایک صوبائی حلقے کے اعتراضات منظور کر لئے، الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 42 سے ہری پور میونسپل کمیٹی کو تحصیل غازی سے الگ کر کے تحصیل ہری پور کے ساتھ لگا دیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر الیکشن کمیشن میں نئی مجوزہ حلقہ بندیوں اعتراض سننے کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی ۔ الیکشن کمیشن نے ضلع صوابی اور ہری پور کے حلقوں کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، الیکشن کمیشن نے ضلع صوابی کے حلقوں پر تمام اعتراضات مسترد کر دیے ، صوابی کے حلقوں پر 10اعتراضات دائر کیئے گئے تھے ،الیکشن کمیشن نے ضلع ہری پور کے ایک صوبا ئی حلقہ پر اعتراض منظور کر لئے۔ پی کے 42 سے ہری پور میونسپل کمیٹی کو تحصیل غازی سے الگ کر کے تحصیل ہری پور کے ساتھ لگا دیا ، ضلع ہری پور کے حلقوں پر کل 8اعتراضات دائر کئے گئے تھے جن میں سے 4 اعتراضات ہر ی پور میونسپل کمیٹی کے حوالے سے تھے جو منظور کر لئے گئے ، جبکہ ضلع ہری پور کے باقی چار اعتراضات مسترد کر دئے گئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان مختلف علاقوں میں ابتدائی حلقہ بندیوں کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ (آج) منگل کو سنائے گا۔ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع پشاور، کوہاٹ، بنوں، کرک، لکی مروت اور چارسدہ کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی، ان اضلاع کی اپیلوں پر فیصلہ (آج) منگل کو سنایا جائے گا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ ایجنسی، خیبر ایجنسی، کرم ایجنسی، اسلام آباد اور اٹک کی اپیلوں پر سماعت (آج) منگل کو ہو گی۔

فیصلہ

اعتراضات

مزید : صفحہ اول