مسلم لیگ ن ختم ، نواز شریف ہمیشہ کیلئے سیاست سے آؤٹ ہو چکے : بلاول بھٹو

مسلم لیگ ن ختم ، نواز شریف ہمیشہ کیلئے سیاست سے آؤٹ ہو چکے : بلاول بھٹو

ملتان(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے (ن) لیگ ختم اور نو ا ز شر یف ہمیشہ کیلئے سیاست سے باہر ہوگئے ہیں اب مسلم لیگ (ش) اور تحریک انصاف کیخلاف الیکشن لڑنا ہے، ان کے امیداور الگ ہونگے لیکن نظریہ اور منشور ایک ہوگا۔گزشتہ روزملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا نوازشریف واحد شخصیت ہیں جو تین بار ملک کے وزیراعظم بنے لیکن اپنے ادوار میں انہوں نے میٹرو کے علاوہ کیا کیا ؟ ہم گنوا نہیں سکتے شہیدذوالفقار علی بھٹو نے کیا کیا کام کیے، جبکہ بینظیر بھٹو نے بھی تاریخ رقم کی ،آصف زر د اری کے دور حکومت میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی اور آئین میں صوبائی خود مختاری کیلئے اٹھارویں ترمیم لائی گئی ۔ ہم نے جنوبی پنجاب کی محر و میوں کو ختم کرنے کیلئے الگ صوبے کی بات کی، مخالفین مانتے ہیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ہم (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کی طرح ایک شہر کو فوکس نہیں کرتے، لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں پی پی نے کچھ نہیں کیا، ہم نے شوبازی نہیں کی،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتیں کافی دیر سے بات کررہی ہیں، چیف جسٹس کو پہلے نوٹس لینا چاہیے تھا، ہم امید رکھتے ہیں شہیدوں کو انصاف ملے گا، پیپلزپارٹی کا ہمیشہ سے نظریہ رہا ہے ہما را احتساب کا نظام کمزور ہے اس میں تبدیلی لانا پڑیگی، ہمارے دور میں جو کرنے کی کوشش کی اسوقت مخالفت ہوئی، ہم ایسا قانون چاہتے ہیں جس میں سب کیلئے ایک جیسا احتساب ہو،حکمران پانچ سال سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن لوڈشیڈنگ کہاں ختم ہوئی؟ اگر تخت رائیونڈمیں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تو اس کا مطلب یہ نہیں پورے ملک میں ختم ہوگئی، ملک میں بجلی نہیں آتی، اوور بلنگ ہوتی ہے، لوگ بجلی کے بلوں کی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہیں، حکومت نے صرف ایل این جی کیلئے سوچا، ٹیکسٹائل، مینوفیکچر اور زراعت کے شعبے کو چن چن کر تباہ کیا۔ ہم نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کیا لیکن ان بزدل حکمرانوں نے اس پر کام نہیں کیا جس کے باعث اب انہیں جرمانہ دینا پڑے گا، (ن) لیگ نے ہماری ملکی اور عوامی مفاد کی کوشش کو سبوتاژ کیا،ہم ایسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں جو اتنا طاقتور ہو کہ اس کے اپنے وسائل ہوں تاکہ کسی کو الیکشن پر کوئی اعتراض نہ ہو، ہم الیکشن اصلاحات چاہتے ہیں تاکہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار الیکشن کراسکے۔ عوام کو مجھے کیوں نکالا سے کوئی غرض نہیں ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم پر کام کیا ہے، ہماری کامیابی ہے ہمارے مخا لفین بھی جنوبی پنجاب کے حقوق کی بات کررہے ہیں۔ نواز شریف نے 3بار وزیراعظم بننے کی تاریخ بنائی ہے،پیپلز پارٹی ملک میں ایسا نظا م چاہتی ہے جہاں سب کیلئے ایک قانون ہو۔ جنوبی پنجاب کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا، ہم نے و ڈ یروں سے زمینیں لے کر غریبوں کو دیں، پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے ہمیشہ کام کیا ہے، بڑے بڑے عہدے جنوبی پنجاب کے کارکنان کو دیئے ، دیگر جماعتیں بھی ہمارا منشور فالو کر رہی ہیں۔ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے الگ صوبے کی بات کی ہے، ملتا ن میں جہاں جاتا ہوں لوگ مجھے کہتے ہیں آپ کے دور میں کام ہوئے ہیں، ہم نے انقلابی کام کئے، صرف شوبازی نہیں کی۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول