جنوبی پنجاب والوں نے درست سمت کا تعین کیا ، فواد چو دھری

جنوبی پنجاب والوں نے درست سمت کا تعین کیا ، فواد چو دھری

لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چو دھری نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، جنوبی پنجاب والوں نے درست سمت کا تعین کیا ہے ، مسلم لیگ (ن) شکست و ریخت کا شکار ہے، اتنے لوگ مسلم لیگ (ن) سے پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہ رہے ہے کہ پارٹی میں جگہ موجود نہیں، بہت جلد پنجاب سے بھی لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو نگے، شہباز شریف کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ، زعیم قادری کا پورا خاندان صاف پانی پراجیکٹ میں لگایا گیا ہے ، 70 ارب روپے کے پراجیکٹ میں سے کسی کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا،3 سو ارب روپے نواز شریف کی فیملی لے کر باہر جا چکی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شعیب صدیقی ، شوکت علی بھٹی ،اعظم ملک ،حافظ فرحت عباس، آجاسم شریف ، فیاض بھٹی، عائشہ چو دھری ،عظمیٰ کاردار ، فاطمہ چدھڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب بلوچستان کے پی کے میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشینڈگ شروع ہو گئی ہے جوآگے بڑھتی جائے گئی ، حکومت کی جانب سے ملک میں لگائے گئے تین پلانٹ کا اس سے قبل دنیا میں کبھی تجربہ نہیں کیا گیا ، 5500 میگا واٹ کے پلانٹ لگائے گئے جن کی پیدوار 20 فیصد 1675 میگا واٹ ہے، صاف پانی، بجلی، اور دیگر دعوے تاش کے پتوں کی طرح گر رہے ہے ، پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ (ن) لیگ میں دھڑا بندی ہے، (ن) لیگ اور ایم کیو ایم میں ایک جیسی صورت حال ہے، جنوبی پنجاب کے 8 ارکان اسمبلی (ن) لیگ سے الگ ہو گئے نوازشریف کے بیانیہ کو پارٹی میں بھی پذیرائی نہیں ملی، لگتا نہیں الیکشن تک (ن) لیگ بطور جماعت قائم رہ سکے گی، 56 کمپنیوں بنائی گئی ہیں تاکہ پیپرا رولز پر عمل درآمد نہ کیا جائے، 15 جولائی اور 31 جولائی کے درمیان عام انتخابات ہونے ہیں، جنوبی پنجاب کے عوام شہبازشریف سے مطمئن نہیں، مسلم لیگ (ن) اب نام کی جماعت رہ گئی ہے ،سرکلر ڈیٹ ایک ہزار ارب سے اوپر چلا گیا ہے، جنوبی پنجاب میں جو ترقی ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہو ئی، 1999 ء میں جب مشرف آئے تو نواز شریف کے ساتھ اس کے گھر والے بھی نہیں کھڑے تھے،پورا زور لگانے کے باوجود صرف فضل الرحمان کے کہنے پر فاٹا کاانضمام نہیں کیاگیا، پی ٹی آئی کے رہنما اعظم ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کوئی امیدوار نہیں ملے گا۔

مزید : صفحہ اول