میرے لئے فلموں سے زیادہ میری زندگی اہم ہے:تبو
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری سے محبت ہے لیکن سینما کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی زندگی بھی ہے جو میرے لئے بہت اہم ہے اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کو جاننے کے لئے اداکاری سے بریکس ضروری ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری سے محبت ہے لیکن سینما کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی زندگی بھی ہے اور ایک وقت ہوتا ہے جب وہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کو جاننا چاہتی ہیں۔اگر میں اداکاری سے بریک نہیں لیتی تو میں بے آرام و بے چین ہو جاؤں گی کیونکہ بطور ایک انسان میرے لئے فلموں سے زیادہ میری زندگی ہے جو میرے لئے بہت اہم ہے۔
اور اس کے لئے بریکس لینا بہت ضروری ہے۔ یہ ایسے موڑ ہیں جہاں میں کام نہیں کرنا چاہتی اور کچھ مختلف چیزیں کرنا چاہتی ہیں۔