ریشم نے شادی کیلئے ہاں کہہ دی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریشم نے بالآخر شادی کیلئے ہاں کہہ دی ہے۔اداکارہ ریشم بھی بہت سی دیگر اداکاراؤں کی طرح ساتھی اداکاروں اور خبروں میں زیر بحث ہیں اور سبھی کا سوال ہے کہ وہ کب شادی کررہی ہیں۔ ریشم نے کہا کہ رواں سال میں شادی کرلوں گی مگر ابھی یہ نہیں بتاسکتی کہ میرا ہونے والا دولہا کون ہوگا۔