طوفانی بارش سے لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کا ترسیلی نظام درہم برہم

طوفانی بارش سے لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کا ترسیلی نظام درہم برہم

لاہور )کامرس رپورٹر(وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ طوفانی بارش کے باعث لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کا ترسیلی نظام درہم برہم ہو گیا ، سینکڑوں فیڈرز اور درجنوں گرڈز ٹرپ کر گئے، کئی مقامات پر تاریں ٹوٹ گئیں ۔لیسکو کے 96 فیڈرز اور 8 گرڈز ٹرپ ہوئے جس کے باعث شہر کا بڑا علاقہ طوفان میں اندھیرے میں ڈوب گیا ، بعد ازاں بحالی کا کام شروع کیا گیا ۔ٹر پ شدہ فیڈرز اور گرڈز کی بحالی تو دوپہر تک کر دی گئی لیکن جن علاقوں میں تاریں ٹوٹ گئیں ان علاقوں میں رات گئے تک بحالی کا کام جار ی رہا ۔ بارش کے باعث بیشتر شہروں میں درجہ حرارت میں کمی سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ہو ئی جس سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کر دیا گیا تاہم شیڈول لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔

مزید : علاقائی