بھارت کے غلام ہیں اور نہ ہی نوکر، فاروق عبداللہ

بھارت کے غلام ہیں اور نہ ہی نوکر، فاروق عبداللہ

سر ینگر (مانیٹر نگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک بار پھر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ بھارت کے غلام ہیں اور نہ ہی نوکر۔اپنے والد شیخ عبداللہ کی 111 ویں برسی کے موقع پر نیشنل کانفرنس کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ 70 سالوں سے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے لائن آف کنٹرول کو امن کی لائن تبدیل کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات کرنے چاہئیں کیونکہ اس مسئلے کا مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔

مزید : علاقائی