کامیڈین حسن عباس حادثہ میں زخمی مقامی ہسپتال میں زیر علاج

کامیڈین حسن عباس حادثہ میں زخمی مقامی ہسپتال میں زیر علاج

لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین حسن عباس گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ان کے چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے اور وہ آئندہ چند روز میں مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے حسن عباس کے صاحبزادے نے دوستوں اور عزیز و اقارب سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

مزید : کلچر