انتظار قتل کیس،والد کا جے آئی ٹی کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار

انتظار قتل کیس،والد کا جے آئی ٹی کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار

کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان انتظار کے والد نے جے آئی ٹی کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انتظار کے والد اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ انہیں جے آئی ٹی رپورٹ فراہم نہیں کی گئی لیکن ملزمان کے وکیل کو تحقیقاتی رپورٹ دے دی گئی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس بددیانتی سے اپنے پیٹی بند بھائی کو مدد فراہم کر رہی ہے۔

انتظار قتل کیس

مزید : علاقائی