ارباب عالمگیر اور اہلیہ پر غیر قانونی اثاثہ جات کا الزام ، فریقین کو نوٹس جاری

ارباب عالمگیر اور اہلیہ پر غیر قانونی اثاثہ جات کا الزام ، فریقین کو نوٹس ...

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے سابق ارکان اسمبلی ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے الزام پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اورٹسمحسن اخترکیانی نے سابق ارکان اسمبلی کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر مسرور شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ارباب عالمگیر اور اہلیہ کے خلاف نیب نے ابھی تک انکوئری شروع نہیں کی۔بیرسٹر مسرور شاہ نے کہا اس وقت تک کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا خلاف قانون ہے جب تک نیب انکوئری شروع نہ کرے، نااہل نواز شریف کے خلاف نیب کی انکوائری جاری ہے مگر وزارت داخلہ نے ابھی تک ای سی ایل میں نام نہیں ڈالا۔ انہوں نے کہا وزارت داخلہ کا دُہرا معیار ہے جہاں نیب کی سفارش پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈال رہا۔ واضح رہے کہ ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر پاکستان، دبئی اور برطانیہ میں غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کیسماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ۔

نوٹس جاری

مزید : علاقائی