اسرائیل کا لبنانی حدود سے شامی فوجی اڈے پر میزائل حملہ ، 14جنگجو مارے گئے

اسرائیل کا لبنانی حدود سے شامی فوجی اڈے پر میزائل حملہ ، 14جنگجو مارے گئے

ماسکو ، دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی فوج نے اسرائیل پر لبنان کی فضائی حدود سے شامی فوجی فضائی اڈے کو میزائل حملے سے نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔پیر کو دمشق نے بھی اسرائیل پر یہی الزام عائد کیا تھا۔خبررساں اداروں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ’ ا سر ا ئیلی فوج کے دو ایف 15 طیارے پیر کی الصبح لبنانی علاقے سے شامی سرحد میں داخل ہوئے بغیر ریموٹ کنٹرول کی مدد سے آٹھ میزائلوں سے حملہ کیا۔روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے ان میں سے پانچ میزائلوں کو شامی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا لیکن بقیہ تین ’فضائی اڈے کے مغر بی حصوں‘ میں گرے۔غیر سرکاری تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ٹی فور فضائی اڈے پر اس حملے میں ایرانیوں سمیت کم از کم 14 جنگجو ہلاک ہوئے۔تنظیم کے مطابق روس اور ایران کی حمایت یافتہ سرکاری افواج سمیت لبنانی ملیشیا حزب اللہ بھی اس اڈے پر موجود تھی۔روسی وزارت دفاع کے مطابق شام میں موجود کوئی بھی روسی اس حملے میں زخمی نہیں ہوا ۔

اسرائیل حملہ

مزید : علاقائی