نادرا نے10کروڑ 42لاکھ 60ہزار افراد کی ووٹرز لسٹ الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی

نادرا نے10کروڑ 42لاکھ 60ہزار افراد کی ووٹرز لسٹ الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی

اسلام آباد (این این آئی )نادر ا نے 10کروڑ 42لاکھ 60ہزار افراد پر مشتمل ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حوالے کر دی ۔اس حوالے سے ترجمان نادرا نے بتایا کہ 8300پر ایس ایم ایس کر کے تمام افراد اپنے ووٹ کی تصدیق اور حلقے کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اپنے ووٹ کے حلقے کی تبدیلی کیلئے اپنے قریبی ڈسپلے سینٹر پر رابطہ کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ 24 اپریل 2018 آخری اور حتمی تاریخ ہے جس کے بعد ووٹ اور حلقوں میں کوئی ردوبدل ممکن نہ ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اب تک صرف 3 لاکھ افراد نے اس سہولت سے مستفید ہوئے ہیں ۔

ووٹرز لسٹ

مزید : علاقائی