بھارت،خا تون کا بی جے پی رکن اسمبلی پر بد اخلاقی کا الزام، خودکشی کی کوشش
لکھنو(آئی این پی)بھارتی شہر لکھنو میں خاتون نے بی جے پی کے رکن اسمبلی پر بداخلاقی کا الزام لگاتے ہوئے ملزم رکن اسمبلی کی گرفتای کا مطالبہ کرتے ہوئے خودکشی کی دھمکی دیدی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی پربد اخلاقی کا الزام لگاتے ہوئے خاتون نے وزیر اعلیٰ کی رہائش کے باہر خود کشی کی کوشش بھی کی، خاتون کا الزام ہے بی جے پی کے رکن اسمبلی اور اس کے ساتھیوں نے اس سے بد اخلاقی کی، اپنی تکلیف بیان کرنے کیلئے پولیس سے لیکر اعلیٰ حکام تک شکایت کی لیکن کوئی اثر نہیں ہوا، اب اس کے سامنے کوئی چارہ نہیں بچا اور اہل خانہ کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے خود کشی کی کوشش کی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے اسے بچالیا۔ خاتون نے کہا اب اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا بی جے پی کے رکن اسمبلی کو گرفتار کیا جائے ورنہ وہ اپنی جان دیدے گی۔