ایم کیوایم پاکستان کے سلیم بند ھانی بھی پی ایس پی میں شامل

ایم کیوایم پاکستان کے سلیم بند ھانی بھی پی ایس پی میں شامل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔کراچی میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلیم بندھانی نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیااور کہا حلفاً کہتا ہوں اپنی مرضی سے پی ایس پی میں آیا مجھ پرکوئی دباؤ نہیں ، پی ایس پی میرا گھر ہے ، یہاں پرانے ساتھی ہیں، جو بھی سیکھا انیس قائم خانی سے سیکھا۔واضح رہے رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کا تعلق سکھر سے ہے اور وہ پی ایس ایک سکھر سے دو بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پی ایس پی پر اعتماد کی ایک بار پھر توثیق ہوئی ہے، گیارہ دنوں میں 5 ایم پی ایز اور 4ا یم این ایز ہمارے پا س آچکے، پاکستان کے لوگوں کی خدمت کرنے کا اگر کوئی پلیٹ فارم ہے تو وہ پی ایس پی ہے۔ ایم کیوایم بہادرآباد اور پی آئی بی کوبھی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں ۔

سلیم بندھانی

مزید : علاقائی