سرگردھا میں 7روز قبل اغوا کی گئی طالبہ بد اخلاقی کے بعد قتل ، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے
سر گو دھا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سرگودھا کے نواحی علاقے معظم آباد میں مغوی طالبہ کو اخلاقی کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ کو 7 روز قبل اغواکیا گیا تھا اب اس کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بداخلاقی کے شواہد بھی ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ کی لاش بھی ملی تھی جسے ملزموں نے مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد لاش پھینک دی تھی۔