ڈھاکہ یونیورسٹی کے طالب علموں کا ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج ، 100زخمی

ڈھاکہ یونیورسٹی کے طالب علموں کا ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کیخلاف احتجاج ، 100زخمی

ڈھاکہ ( آئی این پی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں طالب علموں کا احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کر گیا جس کے باعث 100 سے زائدطلباء زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں طالب علموں کا احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کر گیا، جس کی وجہ سے 100 سے زائد طالبعلم زخمی ہو گئے۔ ڈھاکا یونیورسٹی کے طالب علم ملازمتوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کو منشتر کرنے کی خاطر پولیس نے آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق متنازعہ کوٹہ سسٹم کے خلاف پیر کے دن ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

احتجاج

مزید : علاقائی