عوامی جماعت بننے کیلئے عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے : سرتاج عزیز

عوامی جماعت بننے کیلئے عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے : ...

اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ عوامی جماعت بننے کیلئے عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، قیام پاکستان میں قائداعظم کا کردار دنیا کی تاریخ میں انتہائی اہم ہے، قائداعظم نے تعلیم، روزگار، حقوق نسواں، اقلیتوں سمیت ہر موضوع پر بات کی ہے، قائداعظم کی زندگی سنہری اصولوں کا مجموعہ تھی۔ پیر کو قائداعظم اور تحریک پاکستان کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کی آزادی کے ساتھ اقتصادی ایجنڈے کو بھی مدنظر رکھا، عوامی جماعت بننے کیلئے عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، پاکستان کے قیام میں قائداعظم کا کردار دنیا کی تاریخ میں انتہائی اہم ہے، قائداعظم کی شخصیت پر سینکڑوں کتابیں شائع کی گئی ہیں، ان کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں جن سے ہم مستفید ہو سکتے ہیں، قائداعظم نے تعلیم، روزگار، حقوق نسواں، اقلیتوں سمیت ہر موضوع پر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی شخصیت کے کئی پہلوایسے ہیں جن پر کتابیں لکھی جا سکتی ہیں، ان کی زندگی سنہری اصولوں کا مجموعہ تھی۔

سرتاج عزیز

مزید : علاقائی