ہائیکورٹ: ناکافی شواہد کی بنیاد پر سزائے موت کا ملزم بری

ہائیکورٹ: ناکافی شواہد کی بنیاد پر سزائے موت کا ملزم بری

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر سزائے موت کے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا، ملزم پر عرفان نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا ۔جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم شعیب کی بریت کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر 2012ء میں عرفان کو قتل کرنے کا الزام ہے ،ملزم کے خلاف پولیس نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ ملزم کے خلاف کسی قسم کے شواہد موجود نہیں ہیں ،ٹرائل کورٹ نے ملزم کو حقائق کے برعکس 2014ء میں سزائے موت کی سزا سنائی تھی ،درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کو کلعدم قرار دے کر ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : علاقائی