رانا ثناء للہ کی نااہلی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار

رانا ثناء للہ کی نااہلی کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء للہ کی نااہلی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی،اپیل کنندہ مجلس وحدت المسلیمن کے سعید ناصر عباس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کرنے والے جسٹس علی باقر نجفی کے خلاف بیان دئیے،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون کا منصب عدالتی توہین کی اجازت نہیں دیتے،انہوں نے کہا کہ توہین عدالت پر راناثناء اللہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63 پر پورا نہیں اترتے ،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت رانا ثناء اللہ کو نااہل قرار دے ،عدالت نے اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

مزید :

علاقائی -