محکمہ صحت پنجاب: کنٹریکٹ ملازمین کا برطرفی کیخلاف ہائیکورٹ رجوع

محکمہ صحت پنجاب: کنٹریکٹ ملازمین کا برطرفی کیخلاف ہائیکورٹ رجوع

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت پنجاب کے ڈینگی پولیو پروگرام میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین نے برطرفی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا اور درخواست دائر کر دی ۔علی رضا سمیت 46 برطرف ملازمین نے درخواست دائر کی ہے جس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ،ڈی جی ہیلتھ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی پولیو پروگرام کے لیے کنٹریکٹ پر ملازمین بھرتی کئے ، رواں سال فروری 2018 ء میں محکمہ صحت پنجاب نے کنڑیکٹ ختم کر کے نوکری سے برطرف کر دیا جو کہ غیر قانونی ہے، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بقایا جات کی ادائیگیاں بھی نہیں کی جارہیں، درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت تمام ملازمین کو نوکری پر بحال کرنے اور واجبات کی ادائیگیوں کا حکم دے۔

محکمہ صحت

مزید : علاقائی