جنرل مینجر ریلوے جاوید انور بیگ کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

جنرل مینجر ریلوے جاوید انور بیگ کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جنرل مینجر ریلوے جاوید انور بیگ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ،درخواست میں توہین عدالت کی کاروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔جسٹس شاہد کریم نے شہری محمدعرفان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریلوے کی اراضی پر غیر قانونی قابضین اور ناجائز تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے لئے درخواستیں دیں تھی لیکن محکمہ کی جانب سے کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔درخواست گزار وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ شنوائی نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا تھا ،عدالتی حکم کے باوجود جی ایم ریلوے زیرالتواء درخواست پر فیصلہ نہیں کررہے ہیں۔

مزید : علاقائی