ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب کو محکمہ صحت ملازمین کو ڈی ایچ اے کے تحت کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ کا حکم

ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب کو محکمہ صحت ملازمین کو ڈی ایچ اے کے تحت کرنے کیخلاف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ صحت کے ملازمین کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ماتحت کرنے کے خلاف دائر درخواست کو ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے عزیز احمد اورمحمد وقاص کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ محکمہ صحت میں سینئرکلرک ہیں۔ان کی ملازمتوں کو کسی دوسرے محکمہ میں ضم نہیں کیا جا سکتا۔ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ان کی خدمات ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں جو کہ قانون کے منافی ہے ۔

ڈی جی ہیلتھ

مزید : علاقائی