وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی حافظ ثناء اللہ کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ پر مبارکباد

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی حافظ ثناء اللہ کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ پر مبارکباد

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور کے مایہ ناز سینئر صحافی حافظ ثناء اللہ کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ کے حصول پر دلی مبارکباد دی ہے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے پشاور پریس کلب، خیبر یونین آف جرنلسٹس اور دیگر مختلف صحافتی یونینز کی سربراہی اورپشاور یونیورسٹی کے چیئرمین شعبہ صحافت سمیت مختلف حیثیتوں میں اعلیٰ صحافتی اور قائدانہ خدمات کے علاوہ بحیثیت عامل صحافی اندرون اور بیرون ملک شاندار خبر نگاری پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لائف اچیومنٹ ایوارڈ انکی خداداد صلاحیتوں کا واضح اعتراف ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ حافظ ثناء اللہ قلم کی طاقت سے ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول