آزادکشمیر یونیورسٹی کے بی کام سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ شیڈول جاری

آزادکشمیر یونیورسٹی کے بی کام سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ شیڈول جاری

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیرانتظام بی کام سالانہ امتحان 2018کے انعقاد کیلئے امیدواران سے داخلہ فارم وفیس ارسال کرنے کی تاریخ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشیدکی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق بی کام سالانہ امتحان میں شمولیت کیلئے عام داخلہ فیس(پارٹI) مبلغ 3900روپے کے ساتھ 30اپریل 2018، عام داخلہ فیس (پارٹ II) مبلغ 3900روپے کے ساتھ 30اپریل 2018، لیٹ داخلہ فیس مبلغ 2400روپے اضافے کے ساتھ 15مئی 2018،انڈومنٹ فنڈ فیس مبلغ 1000روپے (پہلی بار شامل امتحان ہونے والے امیدواران کیلئے )ہوگی،15مئی 2018کے بعد داخلہ فارم دگنی فیس کے ساتھ وصول کیئے جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر