راجہ فاروق حیدرتعمیروترقی کے ہیرو ہیں،سردارتسلیم عباسی

راجہ فاروق حیدرتعمیروترقی کے ہیرو ہیں،سردارتسلیم عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور کوہالہ ہاہیڈرل پراجیکٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سردار تسلیم عباسی نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں انکے خلاف سازشیں کرنے والے آپنے انجام کو پہنچ چکے آزاد کشمیر کے عوام آپنے قائد راجہ فاروق حیدر خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں وہ آج یہاں شاہدرہ میں سردار الطاف عباسی کی مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے سردار الطاف عباسی قدیر عباسی صہیب عباسی نمبردار اسلم عباسی نےآپنی برادری اور سینکڑوں ساتھیوں ں سمیت مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اس تقریب میں عماہیدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس تقریب سے سردار تسلیم عباسی صاحبزادہ آصف شیخ محمد صابر عمران عباسی راجہ مظفرسرادار الطاف عباسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبر اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان نے علاقہ میں بلا تخصیص ترقیاتی منصوبے مکمل کرواہے انکی اس کاردگری کی وجہ سے عوام علاقہ نے دوسری سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یونین کونسل چھتر کلاس میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار منصوبے زمین پر لگے ہوئے نظر آرہے ہیں اور مخالفین کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے اور وہ موجودہ حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں لیکن عوامی قوت راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ ہے مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں دو سالوں کے دوران تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیا ہے کوئی گاں یا کوئی قصبہ ایسا نہیں جس میں تین یا چار منصوبے مکمل نہ ہو گہے ہوں اور آیندہ مالی سال میں آزاد کشمیر کے تمام گاں کو پختہ سڑکوں کے ذریعے منسلک کر دیا جائے گا اور دیہاتوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو جائے گا مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر نے والوں می ں نمبردار محمد اسلم عباسی سردار مصطفے عباسی سردار زائد امتیاز راجہ ممتاز عباسی ڈاکٹر اسد عباسی صحیف عباسی محمد بشیر عباسی محمد اسحاق عباسی محمد الطاف عباسی محمد اشراف عباسی محمد راشد عباسی بوستان عباسی طارق عباسی حمید عباسی عبدالصبور عباسی حوالدار مسکین عباسی افتخار عباسی وقار عباسی محمد شفیق عباسی چوہدری محمد سعید آف ضامن آباد محمد ساجد عباسی آف ضامن آباد سردار عباس عباسی آف بھروڑہ شامل تھے عوام علاقہ نے سردار تسلیم عباسی آور سردار ناہید عباسی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علاقہ میں بلا تخصیص ترقیاتی منصوبے مکمل کرواہے آور عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات فراہم کیں انہوں نے کہا کہ ہم راجہ فاروق حیدر خان کے دست بازو ہیں انکے خلاف سازشیں کرنے والے دراصل تعمیر و ترقی کے دشمن ہیں اور کوہالہ ہاہیڈرل پراجیکٹس پر سردار تسلیم عباسی نے جس طرح عوامی حقوق کا بہترین انداز سے دفاع کیا عوام علاقہ انکی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس بات کایقین دلاتے ہیں کہ ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں