پاکستان کامستقبل ن لیگ کیساتھ جڑا ہوا ہے، شاہدہ قدیر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیرنے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ جڑا ہوا ہے،2018ء کے عام انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کوشکست دیں گے۔انہوں نے کہاکہ آج ملک دشمن عناصر پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ،ضرورت اس امرکی ہے کہ کہ آج کے دن ہم یہ عہد کریں کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا تن من دھن نچھاور کردیں گے،شکست خوردہ عناصر خوشحال پاکستان کے سفر کو روکنے میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں ،عوام عام انتخابات میں دھرنا گروپ کا دھڑن تختہ کردیں گ ے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پرکلین سویپ کرے گی۔مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ ملکی تعمیر وترقی میں شریف برادران کاکردار کسی سے ڈھکاچھپانہیں دونوں بھائیوں نے ملک کی حالت سنوارنے کیلئے دن رات کام کیا یہ انکی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ توانائی سمیت پاکستان ہر بحران سے نکل آیا ہے،دہشت گردی کا تقریبا" خاتمہ ہوچکا ہے اور کراچی جہاں روزانہ درجن بھرلوگوں کی ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی آج وہاں امن ہی امن ہے اور شہرقائد ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہرکہلانے لگا ہے۔