سندھ پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ ثابت ہوگا، فردوس شمیم نقوی

سندھ پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ ثابت ہوگا، فردوس شمیم نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سندھ اور بالخصوص کراچی کے عوام کی آخری امید ہیں۔ ملک کو بدعنوان حکمرانوں سے پاک کرکے انصاف اور عدل کی حکومت لائیں گے۔ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی میں ہونے والے عہدیداران و کارکنان کے ایک اجلاس میں بات چیت کے دوران کہیں۔ اس موقعے پر کراچی کیبنٹ کے ممبران بشمول سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان، سدرا عمران اور ڈاکٹر سنجے گنگوانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے لیکن سب سے زیادہ مسائل کا شکار بھی ہے۔ آج کراچی میں گندگی ہے، آلودگی ہے اور مہنگائی ہے۔ اگر نہیں ہے تو بجلی اور پانی نہیں ہے جو کراچی کے شہریوں کا بنیادی حق ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر