کراچی ،رئیس مما کی کو تین مقدمات میں گواہان نے شناخت کر لیا

کراچی ،رئیس مما کی کو تین مقدمات میں گواہان نے شناخت کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ایم کیو ایم لندن سے ٹارگٹ کلر رئیس مما کی کو تین مقدمات میں استغاثہ کے گواہان نے شناخت کر لیا ۔ عدالت نے پولیس سب انسپکٹر کے قتل کیس میں 15 اپریل تک جسمانی ریمانڈ بھی منظور کر لیا ۔ پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا ۔ عدالت کے روبرو ملزم رئیس مما کو تھانہ عوامی کالونی میں درج ہنگامہ آرائی ، بلوا اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا ۔ عدالت کے روبرو استغاثہ کے گواہ نے ملزم کو مقدمے میں شناخت کیا ۔ عوامی کالونی میں درج مقدمے میں شناخت پرید مکل ہونے پر ملزم رئیس مما کو کورنگی تھانے میں درج سابق ایس ایچ او اعجاز حسین شاہ اور دیگر پولیس اہلکاروں کے قتل سے متعلق مقدمے میں شناخت کے لیے پیش کیا گیا ۔ عدالت کے روبرو ملزم رئیس مما کو دونوں مقدمات میں استغاثہ کے تین گواہوں نے شناخت کیا ۔ دوسری جانب پولیس نے تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس سب انسپکٹر بدر شاہ قتل کیس میں تفتیش کے لیے عدالت سے ملزم رئیس مما کا جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کی ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے ملزم رئیس مما کو 15 اپریل تک پولیس کے حوالے کر دیا ۔ واضح رہے کہ سابق ایس ایچ او اعجا ز حسین اور دیگر پولیس اہلکاروں کے قتل سے متعلق درج مقدمے میں ملزم کو شناخت کرنے والے گواہان کو تعلق پولیس سے ہے ۔ ملزم رئیس مما پر 2001 ء میں سابق ایس ایچ او سید اعجاز شاہ ، صدرالدین شاہ کو قتل جبکہ کانسٹیبل لیاقت کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا الزام ہے ۔