خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع کی طرح چارسدہ میں بھی تعلیمی سال 2018-19کا آغاز

خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع کی طرح چارسدہ میں بھی تعلیمی سال 2018-19کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع کی طرح چارسدہ میں بھی تعلیمی سال 2018-19کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے پہلے روز چارسدہ بھرکے سرکاری تعلیمی اداروں میں سکولوں سے باہر بچوں کے داخلے کے لئے خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مہم کے تحت چارسدہ 5سال سے 16سال تک کے ایک لاکھ سے زائد بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کیا جائے گا ۔اس حوالے سے تعلیمی سال کے آغاز پر چارسدہ کے تعلیمی سکولوں میں داخلے کی خصوصی مہم شروع کر دی گئے ہے ۔داخلے کی خصوصی مہم کے کے افتتاح کا باقاعدہ آغاز سرکل آفس سے کیا گیا جہاں پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں کے والدین سمیت محکمہ تعلیم کے افسران اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع سکول آنیو الے بچوں کو حکومت کی جانب سے مفت کتابیں فراہم کرکے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا گیا جب کہ مختلف عمر کے بچو ں کو سکول میں داخل کراکے داخلے کے خصوصی مہم کا بھی آغاز کردیا گیا ۔اس موقع پر اے ایس ڈی ای او عائشہ گوہر کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم چارسدہ نے سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کے لئے داخلے کی خصوصی مہم شرو ع کر دی ہے جو 31مئی تک جار ی رہے گی جس میں پانچ سال سے لیکر 16سال تک کے تمام بچوں کو مختلف سرکاری سکولوں میں داخل کیا جائے گا جبکہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پہلے مرحلے میں پی ٹی سی کونسل کی جانب سے مقامی سطح پر آگاہی واک کا انعقاد کیا جائے گاجبکہ مختلف جگہوں پر آگاہی کیمپ بھی لگائے جائینگے تاکہ بچوں کے والدین میں تعلیم کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائے جا سکیں جبکہ دوسری مرحلے میں پرائمری سکولوں کے اساتذہ گھر گھرجاکر سکولوں سے باہر بچوں کے والدین سے ملکر ان کو بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے پر آمادہ کرے گی۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ بچے سکولوں میں داخل کرنے کے لئے بچوں کو مفت کتابیں اور سکولوں میں ان کو بنیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے سکولوں سے باہر بچوں کے اعداد و شمار معلوم کرنے کے لئے کئے گئے سروے کے مطابق صوبے میں اس وقت15لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں جن ایک لاکھ سے زائد بچے چارسدہ سے ہیں جن کی داخلے کے لئے محکمہ تعلیم نے داخلے کی خصوصی مہم شروع کر دی ہے ۔